نئی دہلی، 28 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ قانون میں ترامیم کو چیلنج دینے والی کانگریس ممبر پارلیمنٹ جے رام رمیش کی درخواست جمعرات کو مسترد کر دی۔چیف جسٹس راجندر مینن اور جسٹس وی کے راؤ کی بنچ نے یہ درخواست مسترد کر دی۔رمیش نے کہا تھا کہ آئین کی خلاف ورزی کرکے یہ ترمیم کی گئی تھی کیونکہ اسے دولت بل کے طور پر قانون کی شکل دی گئی تھی۔عدالت نے اس درخواست پر بدھ کو سماعت مکمل کی تھی۔سماعت کے دوران کانگریس لیڈر اور مرکزی نے اپنی دلیلیں پیش کی تھیں۔عرضی میں راجیہ سبھا رکن نے کہا تھا کہ مرکز کی موجودہ حکومت سے پہلے ایسی ترمیم عام بل کا حصہ ہوتی تھی۔دولت بل ایسا بل ہوتا ہے جسے صرف لوک سبھا میں پیش کیا جا سکتا ہے اور راجیہ سبھا اسے ترمیم یا اسے مسترد نہیں کر سکتی ہے۔راجیہ سبھا بس اپنی سفارشات دے سکتی ہے جسے لوک سبھا قبول کر سکتی ہے اور نہیں بھی کر سکتی ہے۔